• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیارٹی لسٹ کیلئے ملتان ڈویژن کے 8ملازمین کا غائب ریکارڈ لاہور طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے سنیارٹی لسٹ بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن سے 8ملازمین کا غائب ریکارڈلاہور طلب کر لیا ہےاور 25 جولائی کو 17ویں سکیل کے آفیسر کو ریکارڈ دستی لاہور لانے کی ہدایت جاری کردی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اے اینڈ سی کی جانب سے ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ ارسال کیا ہے کہ راو عبدالقیوم شاہین، فیصل ندیم غوری، حامد حیات، محمد علی یوسف، خالد یامین ، مختیار، اسلم کی اصل سروس بک اور پرموشن کاغذات ، 2000-1کا بجٹ پلان سمیت دیگر کاغذات فائلوں سے غائب ہیں جس کے باعث سنیارٹی لسٹ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ 2013کی گئی ترقیوں کا ریکارڈ، ڈی پی سی کااصل ریکارڈ، قوانین کی کاپیاں ، اصل سروس بک ، پروموشن کاغذات سمیت دیگر کاغذات دستی 17ویں سکیل کے آفیسر کے ذریعے 25جولائی کو لاہور بھیجی جائیں ۔ سپرنٹنڈنٹ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن نور محمد نے پرانے کاغذات کی تلاش شروع کردی ہے واضح رہے کہ ایڈیشنل کمشنرڈیرہ غازی خان اظفر ضیا کے خلاف انکوائری میں بھی مذکورہ سپرنٹنڈنٹ نے ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا تھا ۔ 
تازہ ترین