• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے بھر میں بدامنی کے واقعات باعث تشویش ہیں، مولانا آغا محمد

کوئٹہ (سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی مولانا آغا محمد نے ایک بیان میں سانحہ مستونگ اور کانسی روڈ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن جاتے ہیں جبکہ آئے روز بے گناہ انسانوں کا قتل بھی ہورہا ہے مگر صوبائی حکومت میں شامل پارٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں اور صرف اپنی وزراتوں کے مزے لے رہی ہیں آئے روز ایسے واقعات ہورہے ہیں جو امن و امان اور بلوچستان کیلئے نیک شگون ہرگز نہیں ہوسکتے انہوں نے کہاکہ جمعیت کے دور حکومت پر بے جاتنقید اور بلند و بالا دعوے اور بیانات جاری کرنا اور گورنر راج کا مطالبہ کرنے والے آج کہاں ہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت نے ہمیشہ پرامن سیاست کو اپنی سیاست کا معیار سمجھا ہے جبکہ ترقی امن و امان کے ذریعے ہی آتی ہے جہاں بدامنی ہووہاں ترقی کا نام و نشان تک نہیں ہوتا۔
تازہ ترین