• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 لاکھ روپے مالیت کے پاؤنڈز، ڈالرز، نقدی، زیورات ،دوموبائل اور دو لیپ ٹاپ چوری

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں چار پانچ مسلح افراد زینب فاطمہ کے گھر میں داخل ہوکر 20 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پاؤنڈز، ڈالرز، نقدی، زیورات ،دوموبائل اور دو لیپ ٹاپ چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ بھارہ کہو کے علاقے کوٹ ہتھیال سے حافظ محمد عمران کی موٹرسائیکل اے جے کیو 513 اور تھانہ سبزی منڈی کےعلاقے آئی ٹن ون سے نبیل شوکت کے ماموں کے گھر کے سامنے سے موٹرسائیکل اے بی آر 929 چوری ہوگئے۔تھانہ کوہسار کے علاقے ایف سیون ٹو میں سنیٹر سید شبلی فراز کے گھر نقب زنی کا بھی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔مدعی کے مطابق نامعلوم چور گھر سے کاغذات چوری کرکے لے گیا ۔تھانہ کوہسار کے علاقے بلیو ایریا سے نامعلوم جیب تراش نجی کمپنی کے ملازم ممتاز علی کے جیب سے ایک لاکھ 10 ہزار روپے کی نقدی چوری کرکے لے گئے۔سہالہ پولیس نے فیض احمد کی رپورٹ پر ثمر عباس شاہ کے خلاف 36 لاکھ روپے چیک ڈس آنر کا مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین