• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے کبھی تصور کیا ہے کہ آپ اپنے خاندان یا دوستوں کے ساتھ کسی ہوٹل میں کھانا کھانے کے لئے جائیں اور وہاں آپ کا استقبال کوئی اور نہیں بلکہ خوفناک ڈائنو سارز کریں ۔

یقیناً یہ ایک دل دہلا دینے والی صورتحال ہوگی لیکن جاپان میں یہ تصور حقیقت بن چکا ہے۔اس ہوٹل میں رکھے گئے ڈائنو سار یہاں آنے والوں کو ڈراتے نہیں بلکہ ان کی خدمت کرتے ہیں۔

یہ جاپان میں اپنی نوعیت کا دوسرا منفرد ہوٹل ہے جہاں ملازمین انسان نہیں بلکہ روبوٹ کر تے ہیں اور وہاں روبوٹس کو ڈائنو سارز کی شکل میں رکھا گیا ہے جو یہاں آنے والے مہمان کے لیے خدمات سر انجام دیتے ہیں۔

حیرت انگیز ہوٹل کے نام سے یہ ہوٹل اپنے مکمل روبوٹک عملے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی اپنی جگہ بنا چکا ہے۔

روبوٹس کے ساتھ ساتھ یہاں 140 انسانوں پر مشتمل عملہ بھی موجود ہے جو مہمانوں سے زیادہ ان روبوٹس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

اس ہوٹل میں ایک رات گزارنے کی قیمت صرف 122 ڈالرز یعنی پاکستانی 12 ہزار سے کچھ ہی زیادہ روپے ہیں۔

تازہ ترین