• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کے دامادکی روسی نمائندوں سے ملاقات کی تصدیق

Confirmation Of Trumps Son In Law Diplomatic Russian Representatives

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے داماد اور مشیرجیرڈکشنر نے کانگریشنل کمیٹیز میں جمع کرائےگئے بیان میں ٹرمپ کی صدارتی مہم اوراقتدارکی منتقلی کےدوران 4مرتبہ روسی نمائندوں سےملاقات کی تصدیق کردی۔

ٹرمپ کے داماد نے اپنے بیان میں کہا کہ روسی نمائندوں سے ملاقات ہوئی لیکن ان کے ساتھ کسی بھی نوعیت کی سازباز کبھی نہیں کی ۔

جیرڈکشنر نے بیان میںکسی کے ساتھ بھی نامناسب رابطے کی تردید کی اور کہا کہ ٹرمپ کی صدارتی مہم کے دوران کسی غیر ملکی حکومت سے ساز باز کی اور نہ ہی کسی ایسے شخص کو جانتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ میں نے نجی شعبے میں کارروباری توسیعی کے لئے روسی فنڈنگ پر بھروسہ نہیں کیا ، گزشتہ سال اپریل سےنومبرکےدرمیان فون کال نہیں کی۔

گزشتہ سال دسمبرمیں روسی سفیرسےملاقات میں روس کےساتھ خفیہ بیک چینل تجویزنہیں کیا۔

تازہ ترین