• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس فیصلے سے ملکی مقدر بدل سکتا ہے، چوہدری مظہر

برمنگھم (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر پی پی پی کے مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی اپوزیشن لیڈر آف آزاد کشمیر چوہدری مظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات کو سدھارنے کے لیے وزیراعظم پاکستان نوازشریف کو قربانی دینی ہوگی۔ پاناما کیس ملکی تاریخ کا نہ صرف انتہائی اہم فیصلہ ہوگا بلکہ اس سے ملکی مقدر بھی بدل سکتا ہے۔ عدالتی فیصلہ صحیح معنوں میں انقلاب ثابت ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدارتی مشیر و پی پی پی برطانیہ کے مرکزی رہنما چوہدری واجد علی برکی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری مظہر نے کہا کہ بانی پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے مقدر کو بدلنے کے لیے جو پروگرام دیا تھا اگر اس پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوتا، لیکن بدقسمتی سے ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف سمیت تمام سیاستدانوں کا احتساب ہونا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے۔

تازہ ترین