اسلام آباد (طاہر خلیل )وفاقی وزیر خزانہ اسحا ق ڈار اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پیر کو وزیر داخلہ چوہدری نثا ر علی خان سے ملاقات کی اور ان کی صحت کےبارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے عمومی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر داخلہ سے دونوں وفاقی وزراء کی ملاقات نیوز کانفرنس سے پہلے ہوئی ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان پارٹی کا اثاثہ ہیں و ہ مسلم لیگ میں ہیں اور رہیں گے ۔ خواجہ سعد رفیق کی حالیہ دنوں میں چوہدری نثار علی خان سے تیسری ملاقات تھی جبکہ سپیکر سردار ایازصادق نے ٹیلی فون پر چوہدری نثا رعلی خان کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔