• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا، چودھری پرویز الٰہی

 لاہور (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ  حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا، پاناما کیس اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکمرانوں کی کرپشن پکڑنے کیلئے آیا، عوام اس بار ان کے معصوم چہروں سے دھوکا نہ کھائیں کیونکہ سپریم کورٹ نے ان کی کرپشن عوام پر عیاں کر دی ہے۔چودھری پرویزالٰہی  نے ان خیالات کا اظہار وکلا رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔لاہور ہائیکورٹ کے پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے سینئر وکلا نے رانا اسد منیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں  ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔وفد میں فیصل امان ایڈووکیٹ، عرفان غفار، ندیم امان، اعجاز حسین شاہ، عاطف احمد اور مظہر علی ایڈووکیٹ شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وکلا رہنمائوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ہمیشہ وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں پیش پیش ہے، اپنے دور حکومت میں پراسکیوٹر جنرل کا ادارہ قائم کیا، کنزیومر کورٹس بنائیں، وکلا کیلئے ہائوسنگ سکیم بنائی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمرانوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہو گا، پاناما کیس اللہ تعالیٰ کی طرف سے حکمرانوں کی کرپشن پکڑنے کیلئے آیا، عوام اس بار ان کے معصوم چہروں سے دھوکا نہ کھائیں کیونکہ سپریم کورٹ نے ان کی کرپشن عوام پر عیاں کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل کے مطابق پنجاب حکومت کے ہر منصوبے میں کرپشن کی داستان چھپی ہے، لیپ ٹاپ سکیم، سستی روٹی، پیلی ٹیکسی، مکینکل تندور اور آشیانہ سکیم میں اربوں کی کرپشن ہوئی۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم تعلیم کو عام کرنے کیلئے نجی یونیورسٹیوں کو لے کر آئے، آئی ٹی کے فروغ کیلئے آئی ٹی ٹاور بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور غریب آدمی ہے اس لیے ہمارے منصوبے بھی عام آدمی غریب آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے ہیں، 1122 ایمرجنسی سروس، پٹرولنگ پوسٹیں، کسانوں کیلئے ساڑھے 12 ایکڑ تک ٹیکس معاف، 5 مرلے پر ٹیکس معاف کیا مگر ن لیگ کو کسانوں کے ساتھ ساتھ غریب آدمی سے بھی نفرت ہے یہی وجہ ہے کہ کسانوں پر اور غریبوں کے مکانوں پر دوبارہ ٹیکس لگا دیا گیا۔
تازہ ترین