• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائنا ائیر شو،جہاز کے دھویں سےتحر یر بنا ڈالی

یوں تو دنیا بھر میں کئی با صلاحیت ہوا باز فضاؤں میں اڑان بھرتے ہوئے مختلف ایکروبیٹس پرفارم کرکے شائقین کو حیرا ن کردیتے ہیں تاہم چین میں ایک ہواباز کی کمال مہارت نے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔

چین میں ہونے والے ائیر شو کے دوران ایک ماہر ہواباز نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے ہزاروں فٹ کی بلندی پر جہاز کے خارج ہوتے دھویں سے انگریزی حروف تحریر کئے اور شائقین کو دنگ کردیا۔

اس موقع پریہ ماہر پائلٹ ہزاروں فٹ کی بلندی پر جا پہنچا اور جہاز کے ذریعے آسمان پر مختلف کرتب دکھاتے ہوئے اس سے خارج ہوتے دھویں سے تحر یر کیا جس کا دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ۔

 

تازہ ترین