• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:سی ٹی ڈی کا 2مبینہ دہشت گردپکڑنے کا دعویٰ

Lahore Ctd Claims To Take 2 Alleged Terrorists

سی ٹی ڈی نے لاہور میں2 مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے،دونوں ملزمان کو خفیہ معلومات پر ٹارگٹ کر کے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو پیر اور منگل کی درمیانی شب والٹن روڈ سےگرفتار کیا گیا ، ملزمان کے نام علی نور اور سرتاج خان ہیں ۔

ترجمان کےمطابق ملزمان قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،اُن کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈز اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے، انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین