• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول کی نقل و حمل کیلئے ریلویز نے خدمات پیش کردیں

Saad Rafique Offers Railways Services For Petroleum Supply

وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا ہے اور انہیں پٹرول کی نقل و حمل کے لئے ریلویز کی خدمات پیش کردی ہیں۔

ترجمان ریلویز کے مطابق وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے چیف ایگزیکٹو آفیسرریلویز محمدجاوید انور کو ہدایت کی کہ پی ایس او سے رابطہ کریں ہڑتالی کلچر کی حمایت نہیں کر سکتے، پٹرول ٹینکرز کی ہڑتال سے پیدا ہونے والی صورتحال پرتشویش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو مشکل سے نکالنا چاہتے ہیں، ملک کے چاروں صوبوں میں پٹڑی کے ساتھ پٹرول فوری سپلائی شروع کر سکتے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے کے پاس اضافی انجن اور رولنگ اسٹاک بھی ہے،پٹرول کی فراہمی میں کردار ادا کر کے قومی ذمہ داری ادا کریں گے، انتہائی مناسب چارجز وصول کریں گے۔

پاکستان ریلویز کی انتظامیہ اور کارکن اس صورتحال میں مثبت کردارادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

تازہ ترین