• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی سپریم کورٹ سے پاناما فیصلہ جلد سنانے کی اپیل

Imran Khan Appeals Sc To Give Panama Verdict Soon

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ سے پاناما کیس کا فیصلہ جلد سنانے کی اپیل کردی ،کہا فیصلہ نہ آنے کی وجہ سے پورا ملک رکا ہوا ہے،مجھے پتا ہے ججز پر بہت پریشر ہوگا۔

پریس سے کانفرنس کے دوران عمران خان نے کہا کہ ملک میں حالات بگڑ رہےہیں ،معیشت تباہ ہوگئی ہے ، ایفی ڈرین میں پکڑے جانیوالے شخص نے مجھ پر کیس کردیا ، اگر میں نااہل ہوا تو یہ بہت چھوٹی قیمت ہوگی ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ سانحہ لاہور کے بعد بھی وزیراعظم مالدیپ چلے گئے، کئی ممالک نے نوازشریف کو دعوت دے کر کینسل کردی کہ ان پر کرمنل تحقیقات ہورہی ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ دونوں بھائی معصوم اور مظلوم شکل بناکر ساری قوم کو 30 سال سے بیوقوف بنا رہے ہیں جبکہ ساری حکومت وزیراعظم کی کرپشن بچانے میں لگی ہے،یہ قوم کو پاگل سمجھتے ہیں ۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ کوئی بھی سیدھے راستے پر آجائے تو اس کی حمایت کرنی چاہیے ،پی پی فرینڈلی اپوزیشن کی راہ سے ہٹ گئی ہے،اس وقت خورشیدشاہ اچھا کام کررہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا کا نمبر ون آل رائونڈر 11 سال کرکٹ کھیلنے کے بعد لندن 60 لاکھ کا فلیٹ لیتا ہے اور صرف میں نہیں میرے ساتھ کھیلنے والے ساری پاکستانی کرکٹرزکے انگلینڈ میں فلیٹ تھے۔

ان کا کہناتھاکہ میرے باہر سے پیسے لانے میں کیا غیر قانونی تھا؟میری منی ٹریل کے بارے میں شک نہیں ہونا چاہیے میں نے ساری چیزیں دے دیںجبکہ حکمرانوں نے ابھی تک ایک بینکنگ ٹرانزکشن نہیں دی اور جو بھی دستاویزات دی وہ فراڈ نکلی ۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ مجھے منوانے کے لئے یہ لوگ ایک آدمی کو 2ارب درے تھے تو سوچیں ججز پر کتنا پریشر ہوگا،یہ اب جہانگیر ترین کا کیس سامنے لے آئے ہیں۔

عمران خان کا کہناتھاکہ ارسطو بنا ہوا ان کا ایک وزیر بڑی معتبر باتیں کرتا ہے ،وہ بھی سعودی عرب کا اقامہ لے کر پکڑا گیا ، اب ن لیگ میں شاید ہی کوئی شخص ہے جو ایک نمبر ہو،یہ سارے قوم کے مجرم ہیں ، یہ واقعی گاڈ فادر ہیں ۔

تازہ ترین