ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی ایس ریلوے ملتان علی محمد آفریدی نے محکمانہ ترقی اور ڈائون لائن کے تمام عارضی گینگ مینوں کو 2018 میں مستقل کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں ، ڈی ایس ریلوے آج ہونے والا لودھراں - پاکپتن سیکشن کا معائنہ ملتوی کردیا ہے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائےگا، ریلوے شعبہ انجنیئرنگ نے ملتان ،خانیوال، شورکوٹ میں کوارٹروں ، گارڈ ویٹنگ روم ، سولنگ و آب کے ترقیاتی کام شروع کروانے کے لئے شیڈول جاری کردیا ہے ذرائع کے مطابق یہ کام مرحلہ وار کروائے جائیں گے۔