• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا،سپریم کورٹ

Sc Announces Detail Verdict Of Panama Case

پاناما کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا، سپریم کورٹ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا۔

اعلامیے کے مطابق لارجربینچ میں جسٹس آصف سعید کھوسہ،جسٹس اعجازافضل خان،جسٹس گلزار احمد،جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجازالاحسن شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ 3 رکنی عملدرآمد بینچ نے21جولائی کو محفوظ کیاتھا۔

 

تازہ ترین