• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی: دہشت گردی کا الزام، دو پاکستانیوں کو قید کی سزا

Two Pakistani Get Sentenced To Prison In Uae For Terrorism

ابوظبی میں دو پاکستانیوں کو دہشت گردی کے الزام پر قید کی سزائیں سنا دی گئیں۔

اماراتی فیڈرل کورٹ نے اختر نامی پاکستانی شہری کو دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے لیے کام کرنے پر دس سال قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے دس سال سزا مکمل ہونے پر اختر کو امارات بدر کرنے کا بھی حکم سنایا۔

چھتیس سالہ اختر پر پاکستان میں القاعدہ کے مبینہ کیمپس میں ٹریننگ کا الزام تھا۔

عدالت کا کہنا ہے کہ اختر شام کے ایک دہشت گرد گروپ الحرار الشام میں شمولیت کی کوشش کررہا تھا اور دہشت گردوں کے نظریات کو فروغ دے رہا تھا۔

امارات میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے قوانین 2012 میں تشکیل پائے اور ان ہی کے تحت ہی مجرمان کو سزائیں دی جاتی ہیں۔

ابوظبی کی عدالت نے ایک اور پاکستانی شہری کو بھی دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں 3سال قید سنائی ہے ۔پچیس سالہ عمران پر الزام تھا کہ اُس نے دہشت گردی کے نظریات کو فروغ دینے والوں کی اطلاع اماراتی حکام کو نہیں دی۔

یاد رہے کہ امارات میں شدت پسند نظریات سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے پر سخت قوانین لاگو ہوتے ہیں۔

تازہ ترین