• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن: سینیٹ میں روس، ایران اور شمالی کوریا پر پابندیوں کا بل منظور

Us Senate Clear Sanctions Bill On Iran Russia And North Korea

امریکی سینیٹ نے روس، ایران اور شمالی کوریا پر نئی پابندیوں کا بل منظور کرلیا ہے۔ بل کے حق میں 98 جبکہ مخالفت میں صرف 2 ووٹ آئےجبکہ حتمی منظوری کے لیے بل صدر ٹرمپ کو بھجوادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل میں کہا گیا ہے کہ روس کی بڑھتی ہوئی جارحیت کے پیش نظر اس پر پابندیاں سخت کی جائیں گی ۔بل میں یورپ کی ایسی کمپنیاں جو روس میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کررہی ہیں اس سے مستثنیٰ ہوں گی۔

ادھرسینیٹ میں منظور شدہ بل میں ایران پر دہشت گردی کی حمایت کرنے اور شمالی کوریا کی جانب سے مسلسل میزائل تجربات کے نتیجے میں ان ممالک پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہےتاہم بل حتمی منظوری کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھجوادیا گیا ہے۔

تازہ ترین