• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

براہِ راست رپورٹنگ میں مصروف صحافی خود خبر کا حصہ بن گئی

براہِ راست نشریات کے دوران بعض اوقات ایسے دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں کہ خبر دینے والے خود خبر کا حصہ بن جاتے ہیں۔کچھ ایسا ہی ایک نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی کے ساتھ پیش آیا۔

جی ہاں،امریکی نیوز چینل کی رپورٹر ٹیکساس کے ایئر پورٹ پر ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کر نے میں مصروف تھی کہ اس دوران ایک بڑی سی مکڑی خاتون رپورٹر کے کندھے سے بازو پر چلتی ہوئی دکھائی دی جس سے شینن مرے نامی صحافی تو بے خبر رہی اور اپنے فرائض ادا کرتی رہی تاہم ناظرین کی آنکھوں نے یہ منظرپکڑ لیا ۔

repoter-2

یوں لائیور رپورٹنگ میں مصروف اور خود سے بے خبر خاتون صحافی کے اس انداز پرجہاں اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکرز بیحد محظوظ ہوئے وہیں دیکھنے والے بھی مسکرانے پر مجبور ہوگئے جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین