• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فروری 2018میں نیلم جہلم منصوبے سے بجلی کی پیداوار کا عمل شروع ہوجائیگا

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہا ہے ، منصوبے کے پہلے یونٹ سے بجلی کی پیداوار فروری  2018 ء میں شروع ہو جائے گی ، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بورڈ آف مینجمنٹ نے یہ بات چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو ایک اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتائی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے منصوبے پر تعمیراتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پراجیکٹ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبہ اور لگن کے ساتھ کام کریں تاکہ منصوبے کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جاسکے، قبل ازیں بورڈ آف مینجمنٹ نے چیئرمین واپڈا کو بتایا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے زیروائر میں پانی بھرنے کا عمل اکتوبر میں شروع کر دیا جائے گا، ریزروائر سے پاور ہائوس تک پانی منتقل کرنے والا واٹر وے سسٹم دسمبر میں مکمل ہو گا ، واٹر وے سے سسٹم میں پانی کی بھرائی جنوری 2018 میں کی جائے گی جبکہ منصوبے کے پہلے یونٹ کی ویٹ ٹیسٹنگ اور اس سے بجلی کی پیداوار کا آغاز فروری 2018 میں ہو گا۔

تازہ ترین