ملتان(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے تاریخی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔اس سے ملک میں احتساب کی راہ ہموار اور جمہوریت مضبوط ہو گی ۔فیصلے سے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا ، ملک میں کرپٹ حکمرانوں کا احتساب شروع ہو گیا ہے ،قوم کا مطالبہ ہے کہ پرویز مشرف اور آصف علی زرداری سمیت پاناما لیکس میں بے نقاب ہونے والے دیگر 439افراد کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے،کرپشن کے خاتمے کے لئے بغیر کسی دباؤ کے کام کیا جائے، مسلم لیگ ن کو چاہئے کہ وہ فراخدلی سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے، اداروں کے احترام سے ہی موجودہ ملکی مسائل کاحل نکالاجاسکتاہے، پاکستان سیاسی عدم استحکام اور انتشار کامتحمل نہیں ہوسکتا،خراب سیاسی صورتحال کے باعث ملک کو4.25کھرب کانقصان ہوچکا ہے۔جماعت اسلامی ملک میں صرف ووٹ کے ذریعے تبد یلی کی خواہش مند ہے ۔