ساہیوال(نمائندہ جنگ)انسداددہشت گردی عدالت نے ادا کارہ پر تیزاب ڈالنے والے 2مجرموں کو مجموعی طور پر 27،27سال قید ا ور جر مانہ کی سزا سنا دی ۔سپیشل جج انسداد دہشگردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے ماڈل و اداکارہ انعم شہزادی پر تیزاب ڈالنے کے مقدمہ میں 2ملزموں فہد لودھی اور تنویر کو مجموعی طور پر 27،27سال قید ،11،11لاکھ رو پے جر مانےکی سزا کا حکم سنا یا ،عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرموں کو مزید ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی جبکہ مجرموں کو2،2 لاکھ رو پے دمان کی ادائیگی ہر صورت ادا کر نی ہو گی جبکہ عدالت نے تیسرے ملزم زوہیب کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ،ملزموں کو عدالت نے 336بی کے جرم میں 14سال قید اور 10,10لاکھ رو پے جر مانہ ،7دہشتگردی ایکٹ کے تحت 10,10سال قید اور ایک ،ایک لاکھ رو پے جر مانہ اور 337ایف 3میں 3،3سال قید اور 2،2لاکھ رو پے دمان کی سزاؤں کاحکم سنا یا استغاثہ کے مطابق جو لائی 2016کو چک 9/134ایل سے ماڈل ادا کارہ انعم شہزادی اپنے کزن کے ہمراہ لا ہور جا نے کے لئے موٹر سائیکل پر بیرون اڈا لاریاں ساہیوال آر ہی تھی تو مجرم فہد لودھی نے اپنے دوست کے ہمراہ شادی سے انکار کے رنج پر اداکارہ پر تیزاب ڈال دیا جس سے ادا کارہ انعم شہزادی کا جسم جھلس گیا تھا ۔پو لیس تھانہ غلہ منڈی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا تھا ۔