چارسدہ میں نوبیاہتا دولہا دلہن کی پر اسرار طور پر موت واقع ہوگئی، پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج پشاور منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق علاقہ میاں کلی میں دولہا دلہن کی گزشتہ رات شادی ہوئی تھی صبح دروازہ نہ کھولنے پر توڑنا پڑا تو دونوں مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ کمرے میں کھانے پینے کی اشیاء بھی موجود تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا دلہن کے جسموں پر تشدد کے کوئی نشانات موجود نہیں، دونوں کی لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے خیبر میڈیکل کالج پشاور منتقل کردیا گیا اور خوراک کے نمونے بھی فرانسک کے لیے بھجوادیئے گئے۔
تھانہ سرو میں دولہا کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔