• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھکر: شوگر مل مالک سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج

Bhukar Six Accused Sugar Mill Owner Case Registered Bhakkar Police

بھکر میں مقامی کاشتکار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور حبس سے بے جا میں رکھنے کے الزام میں مقامی شوگر مل مالک سمیت 6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

بھکر کے علاقہ دریا خان میں مقامی شوگر مل مالک کے خلاف احمد نامی کاشتکار نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ وہ گنا فروخت کرنے کے بعد تقریبا گیارہ لاکھ سے زائد کی رقم وصول کرنے گیا تو مالک اور اس کے 5 ساتھیوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور حبس بے جا میں رکھا۔

عدالت نے واقعہ کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا۔

 

تازہ ترین