نامزد عبوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاناما کیس پر عدالتی فیصلہ افسوسناک ہے،عوام نے اسے قبول نہیں کیا تاریخ بھی فیصلے کو قبول نہیں کرے گی ۔
ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی میں بطور عبوری وزیراعظم نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی متحد ہے ، پارٹی میں کوئی دراڑ نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عبوری وزرارت عظمیٰ کے دور میں بھی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کی جائے گی ۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عبوری وزیراعظم بننے کا کوئی امیدوار نہیں تھا ،پارٹی نے فیصلہ کیا سب نے مانا ہے۔