• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے،مشترکہ امیدوار لانے کی کوششیں

Todays Print

اسلام آباد(خبرایجنسی)اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نےمشترکہ امیدوار لانے کی کوششوں میں حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطے مکمل کرلئےہیں اورکہاہےکہ شہبازشریف کی بطور وزیراعظم نامزدگی لیگی ارکان پارلیمان کی توہین ہے۔

نوازشریف قومی اسمبلی میں اکثریت کےباوجودکسی ممبرکووزیراعظم بنانے پر تیارنہیں، ن لیگ کےپاس پارلیمنٹ میں نااہل لوگ ہیں اس لئےوزیراعظم کیلئے باہرسےبندہ لاناپڑرہاہے،قومی اسمبلی میں بیٹھاممبرکیااس قابل نہیں کہ اسےوزیراعظم بنایاجائے، ادھر پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف متفقہ امیدوار سامنے لائے گی مگریہ بات عمران خان کے رویہ پر منحصر ہے، ( ن ) لیگ کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ، نواز شریف کی سب سے بڑی غلطی ان کا تکبر ہے اس تکبر نے ان کو مارا،ہم فرشتے نہیں ہم سے بھی کوتاہیاں ہوتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کےقائدایوان کیلئےمشترکہ امیدوارلائےجانےکاامکان ہے،خورشیدشاہ نے سراج الحق سےبھی مشاورت مکمل کرلی ہے اور آج اپوزیشن جماعتوں کااجلاس بلائےجانےکاامکان ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جیسا نواز شریف کے ساتھ ہوا ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا تھا لیکن پیپلز پارٹی نے اسمبلی کے ممبر کو ہی وزیراعظم بنایا، باہر سے کسی کو منتخب کر کے وزیراعظم نہیں بنایا۔

تازہ ترین