• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی ساؤتھ ایشین کراٹے ایونٹ میں شرکت مشکوک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) موجودہ سیاسی صورتحال میں این او سی نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی کراٹے ٹیم کی ساؤتھ ایشین کراٹےچیمپئن شپ میں شرکت مشکوک ہے۔ کراٹے چیمپئن شپ تین اگست سے کولمبو میں شروع ہونا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے نئے ڈی جی کے آنے کے باوجود پاکستان ٹیم کو این او سی نہ مل سکا ۔ سیکریٹری کراٹے عندلیب سندھو نے کہا کہ بیس رکنی دستے کے لئے حکومت کی جانب سے فنڈز بھی جاری نہیں ہو سکے۔ روانگی میں دو دن باقی ہے لیکن موجودہ صورت حال میں روانگی ممکن نہیں لگ رہا۔

حکومت اور بورڈ سے درخواست ہے کہ بروقت معاملہ کو حال کیا جائے ۔ پاکستان کے بیس لڑکے اور لڑکیوں کو ایونٹ سے محروم نہ رکھا جائے۔

تازہ ترین