• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (آن لائن) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی جس میں نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے سمیت دیگر اہم ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا اتوار کے روز نواز شریف سے اسحاق ڈار نے مری جانے سے پہلے وزیراعظم ہاؤس میں آخری ملاقات کی جس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا گیا اس کے علاوہ نیب ریفرنس پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ نواز شریف نے اسحاق ڈار کو عالمی میڈیا کی جانب سے اٹھائے گئے سولات پر بھی آگاہ گیا۔

تازہ ترین