• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے‘ ندیم ممتاز

پشاور ( آن لائن ) چیئرمین مستقبل پاکستان پارٹی ا نجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم کی نااہلی سے ثابت ہوگیا ہے کہ انہوں نے اپنے تینوں ادوار میں ملک و قوم کے ساتھ کھلواڑ کرکے اپنے اثاثوں میں اضافہ کیا‘ستم ظریفی تو یہ ہے کہ وزیر خزانہ بھی صادق اور امین نہیں تھے ،موصوف وزیر بھی گزشتہ چار سال کے دوران جو کرسکتے تھے کیا ،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کانام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) میں ڈالے جائیں تاکہ یہ لوگ قانون سے بچنے کیلئے راہ فرار نہ اختیار کرلیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ افراد کے احتسا ب کیلئے نااہلی کی سز ا کافی نہیں ہے بلکہ سپریم کورٹ کو چاہیے کہ وہ ان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائے اور انہوں نے جو ملکی پیسہ چرایا ہے اسے بھی واپس لایا جائے تب ہی جاکر کمزور ملکی معیشت مضبوط ہوپائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل پاکستان شروع دن سے ہی ایوان اقتدار میں اہل اور نیک نیت افراد کا مطالبہ کرتی آئی ہے ،جب تک ملک کی قانون ساز اسمبلیوں میں پڑھے لکھے اور اہل افراد نہیں پہنچیں گے تب تک ملکی حالات بہتر نہیں ہوپائیں گے ۔
تازہ ترین