• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر اور بگٹی کے قتل میں ملوث شخص کو ملک سے فرار کرادیا گیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان(لال مسجد) نے نوازشریف کو نااہل قرار دینے کے عدالتی فیصلے کو مضحکہ خیز اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کو نااہل بادی النظر میں صرف اس لئے کیا گیا کہ ان سے امریکا اور ایران ناخوش تھے،ایک طرف غیرسنجیدہ ایشو کو عالمی سازش کے تحت قومی ایشو بناکر منتخب وزیراعظم کو مضحکہ خیز بنیاد پر نااہل قرار دیکر گھر بھیج دیا گیاجبکہ بے نظیر بھٹو اور اکبر بگٹی کے قتل میں ملوث شخص کو عدالتی فیصلے کے سہارے ملک سے فرار کروا کر آئین و قانون کی گرفت سے بچا لیا گیا، پاناما لیکس کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد صرف 18 دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر پاناما لیکس کیس کی سماعت کرکے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ کردیا گیا جبکہ دوسری طرف لال مسجد آپریشن کیس کو گزشتہ 13 ماہ سے زیر التوا رکھا ہوا ہے،سپریم کورٹ لال مسجد آپریشن کیس کا فیصلہ بھی اسی رفتار سے کرے جس رفتار سے وزیراعظم کے خلاف کیس کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ پہلے ان کیسز کے فیصلے کئے جاتے جو دس سال سے سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہیں۔

تازہ ترین