• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سند ھ طاس معاہدہ:چناب اور جہلم کےپانی پرپاکستان کاحق ہے،عالمی بنک

Indus Waters Treaty Pakistan Has Unrestricted Right Over Chinab And Jehlum Rivers

ورلڈ بنک کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشن گنگااوررتلے پن بجلی منصوبوں پراختلاف ہے،سند ھ طاس معاہدےکےتحت چناب جہلم کےپانی پربلاروک ٹوک پاکستان کاحق ہے۔

ورلڈ بنک سے جاری بیان کے مطابق واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والے پاکستان اوربھارت سندھ طاس معاہدےپر سیکریٹری سطح کے مذاکرات ہوئے،ورلڈ بنک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشن گنگااوررتلے پن بجلی منصوبوں پراختلاف ہے۔

دونوں منصوبے بھارت کی طرف سے تعمیر کیےجارہے ہیں،دونوں ملکوں کے درمیان منصوبوں کے ڈیزائن پر اختلافات ہیں،دونوں منصوبے چناب اور جہلم کے معاون دریاوں پر واقع ہیں۔

معاہدےکےتحت دونوں دریاوں کےپانی پربلاروک ٹوک پاکستان کاحق ہے،پاکستان بھارت کےدرمیان واشنگٹن میں ستمبر میں دوبارہ مذاکرات ہونگے۔

تازہ ترین