کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ایشین والی بال چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد قومی ٹیم انڈونیشیا سے جمعرات کی صبح اسلام آباد پہنچ رہی ہے۔ پاکستان میں 16 ممالک کے ایونٹ میں مایوس کن انداز میں 12ویں پوزیشن حاصل کی۔ اس بارے میں پاکستان والی بال فیڈریشن کے سکریٹری شاہ نعیم ظفر نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ ملک میں متوازی فیڈریشن کی وجہ سے کھیل کو نقصان پہنچا ہے، کیوبن کوچ کی خدمات کے لئے پاکستان اسپورٹس نے زیادہ تعاون نہیں کیا اس لیے ایرانی جونیئر ٹیم کے کوچ سے چھ ماہ کا معاہدہ کیا۔
ان کی نگرانی میں پلیئرز کی پرفارمنس اورفٹنس بہتر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین مقابلے میں کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی، بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا،ایشین مقابلے کے لئے کیمپ تاخیر سے لگایا گیا جس کی وجہ تیاری بھی متاثر ہوئی۔