لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج کی نام کی تختی پیروں تلے روندنے والے ملتان ہائیکورٹ بار کے صدرسمیت دیگر وکلا کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کے 5رکنی فل بنچ کے روبرو کارروائی کے موقع پر توہین عدالت کے مرتکب وکلا کے حمایتی درجنوں وکلا نےہنگامہ کردیا اور فل بنچ کو کیس پر کارروائی ہی نہ کرنے دی ۔ بنچ کے فاضل جج صاحبان کمرہ عدالت میں ہی نہ آ سکے، ہنگامہ کرنے والے وکلا کمرہ عدالت کے اندر گھس گئے اور چیف جسٹس جسٹس سید منصور علی شاہ کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔چیف جسٹس نے کورٹ روم نمبر ایک میں وکلاء کی نعرہ بازیوں کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار وکلاء کو شناخت کر کے رپورٹ طلب کر لی۔جبکہ ملتان ہائیکورٹ بار کے صدر شیر زمان خان اور سیکرٹری قیصر عباس کاظمی کو 11 اگست کو پھر طلب کرلیا ہے۔