• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،غیر حاضر 811اساتذہ کیخلاف تین دن میں کارروائی کی ہدایت

سکھر (بیورو رپورٹ)کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے کہا ہے کہ گھوسٹ اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کرکے تین دنوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وہ اپنے دفتر میں تعلیمی ریفارمز اینڈ اور سائٹ کمیٹی کے تحت منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اجلاس میں خیرپور، سکھر اور گھوٹکی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، چیف مانیٹرنگ آفیسرزاور محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی سکھر رحیم بخش میتلو نے اجلاس کو بتایا کہ سکھر ضلع میں 811اساتذہ غیر حاضر ہیں جن کی لسٹ محکمہ تعلیم کو دی گئی ہے لیکن اس وقت تک کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی جس پر کمشنر سکھر نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی سیز کی جانب سے دی گئی سفارشوں کے تحت غیر حاضر اساتذہ کے خلاف تین دن کے اندر کارروائی کر کے ان کی تنخواہیں بند کی جائیں۔

تازہ ترین