• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف بتائیں ان کے دور میں کیا ترقی ہوئی، اشرف چغتائی

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اشرف چغتائی نے سابق جنرل پرویز مشرف کے بی بی سی کو انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ35سال سے زائد عرصہ مارشل لاء رہا۔ پرویز مشرف بتائیں ان ادوار میں کون سی ترقی ہوئی۔

اشرف چغتائی نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور فوج کو مضبوط اور اس کاوقار بلند کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی لیکن ڈکٹیٹرز نے شب خون مار کر منتخب حکومت کے تختے الٹے اور کروڑوں عوام کے حقوق سلب کئے۔ اشرف چغتائی نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف نے دو بار پاکستان کا آئین توڑا۔

مارشل لاء اور ایمرجنسی لگائی اب آرٹیکل6سے بچنے کے لئے صفائیاں پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آج تک جو بھی ترقی ہوئی ہے وہ صرف سویلین ادوار حکومت میں ہوئی ہے۔

تازہ ترین