اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں جمعرات کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا۔
مسلح افواج کےچاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی ۔ وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر کے موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔