• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ :شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین اور عوام کو سیاسی شعور دیا

لاڑکانہ ( بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو) کی جانب سے رتودیرو بس اسٹیڈ پر یوم مرتضیٰ بھٹو کی تقریب میں مقررین نے کہا کہ مرتضیٰ بھٹو اور ان کے خاندان نے ملک میں جمہوریت کے لئے اپنی جانیں قربان کرکے لازوال مثالیں قائم کی ہیں اور اب وہ وقت دور نہیں جب ملک میں مرتضیٰ بھٹو کے وژن کے مطابق اقتدار عوام کے ہاتھوں میں ہوگا۔ تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے مرکزی رہنما عنایت عمرانی نے کی جبکہ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں ولی محمد لاہوری،محمد رمضان رند،برکت علی میرانی اور دیگر شامل ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عنایت عمرانی نے کہا کہ پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ملک کو نہ صرف متفقہ آئین دیا بلکہ عوام کو سیاسی شعور بھی دیا۔ میر مرتضیٰ بھٹو شہید نے عوام کے لئے اپنی جان کا نذرانہ دے کر لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی باپ،بیٹے اور پھوپی کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو حقیقی معنوں میں عوام کی پارٹی اور عوام کو ان کے حقوق دلانے والی پارٹی ہے۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر سندھ بھر میں پھیل جائیں ۔

تازہ ترین