اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر پارلیمنٹ کے احاطہ میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے حملہ کے واقعہ پر کسی حکومتی وزیر یا (ن) لیگ کے اراکین اسمبلی نے ان کی نشست پر جا کر ان سے نہ معذرت کی اور نہ احوال پوچھا ۔ جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں تمام اپوزیشن اراکین نے شیخ رشید کی نشست پر جا کر ان سے اس واقعہ کی مذمت کی تاہم حکومت کا کوئی رکن شیخ رشید کے پاس نہیں آیا ۔