سکھر (بیورو رپورٹ) سول سوسائٹی کی جانب سے سماجی رہنما پنہل ساریو کی بازیابی کے لئے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے میں شامل ستار زنگیجو، انور مہر، حکیم زنگیجو ودیگر نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ نوٹس لیکر سماجی رہنما کو بازیاب کرایا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔