حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما رفیق احمدلودھی نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پاکستان اس وقت معاشی خوشحالی سے دور ہے، بیروزگاری بڑھی ہے، کارخانے بند پڑےہیں اس کے باوجود اسحاق ڈار کو دوبارہ وزیرخزانہ بنانا سمجھ سے بالاتر ہے، ان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک اس حال کو پہنچااور مسلم لیگ بدنام ہوئی، انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کو وزیرخزانہ بناکر ملک کو معاشی طورپر مضبوط کیا جائے، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ ہے کہ وہ گزاشات پر غور کریں۔