ملتان ( نمائندگان )دریائے سندھ میں در میانے درجے کا سیلاب ہے تونسہ بیراج کے مقام سے 4لاکھ 27ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزرا پانی کی سطح بلند ہو نے سے دراہمہ اور رحیم یار خان میں بند ٹوٹ گئے کئی بستیا ں زیر آب آگئیں ایک بچی جاں بحق ہو گئی تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں در میانے درجے کا سیلاب ہے تونسہ بیراج کے مقام سے 4لاکھ 27ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزرا پانی کی سطح بلند ہو گئی غازی گھاٹ کے قریب دراہمہ یونین کونسل لاڈن حاجی غازی دری میرو میں دریائے سندھ کا سیلابی پانی داخل ہوگیا ہے پانی پورے علاقہ میں پھیل گیا درجنوں بستیاں جن میں بستی زور بستی درکھان بستی ٹنڈوانی بستی مگی بستی شیخ بستی المانی بستی لشاری بستی نون بستی ویہہ بستی ڈاہا وغیرہ مکمل زیرآب آگئی ہیں جب کہ بستی کھکھ وغیرہ کو شدید خطرہ لاحق ہے کماد کپاس جوار مونگی کی سینکڑوں ایکڑ فصلات تباہ ہو گئی ہیں اور مزید پانی بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے مزید نقصان متوقع ہے لوگ اپنی مددآپ کے تحت نقل مکانی کررہے ہیں اور مال مویشی کو بھی منتقل کیا جارہا ہے علاقہ میں انسانی و جانوروں کے امراض پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے مقامی انتظامیہ کی طرف سے مکمل خاموشی لمحہ فکریہ ہے اور متاثرین رفیق خان لشاری انوار کھکھ عباس کھکھ اللہ بچایا بھٹو اللہ ڈیوایا لشاری حاجی محمد حسین واحد بخش حیدر لاڑ غلام رسول ڈھاوا سرور شیخ عظیم ٹنڈوانی حیدر ڈکھنہ وغیرہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ضلع رحیم یارخان میں موضع رسول پور کے مقامی پر بچائوبندپرہیڈدیگی سے نکلنے والی دیگی اسکیپ پربنایاجانے والا ہیڈ ٹوٹنے سے سیلابی پانی موسی خان کہیری ،کریم بخش کہیری ودیگر بستیوں میں پانی داخل ہوگیا جس سے آمدورفت کے راستے پانی کی وجہ سے ختم ہوگئے ، رفیق احمدکہیری کی آٹھ سالہ بچی بتول بی بی جاں بحق ہوگئی اس موقع پر بچی کے ورثاء رفیق احمد ودیگر نے احتجاج کیا جبکہ دیگی اسکیپ پر درجنوں زمینداراوراہلیان علاقہ جمع ہوگئے اور محکمہ انہارکے خلاف شدیداحتجاج اور نعرے بازی کی اوربتایاکہ ان کی غفلت کی وجہ سے ہماری سینکڑوں ایکڑ کپاس ،کماد اور بستیاں زیرآب آگئی ہیں سب انجینئردیگی بنگلہ چوہدری محمداشرف بھی موقع پرپہنچ گئے بھاری مشینری کے ذریعے ٹوٹے ہوئے ہیڈکوبندکرنے کیلئے کارروائی شروع کردی ادھر مٹھن کوٹ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے کچے کے علاقے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیںڈپٹی کمشنر راجن پور، ڈی پی او راجن پور، منیجنگ ڈائریکٹر پروڈکشن این ایچ اے چوہدری الطاف ،نوید اقبال واہلہ ممبر این ایچ اے، ایکسیئن ایری گیشن اور دیگر ضلعی افسران کے ہمراہ اپروچ روڈ بے نظیر شہید بریج کا دورہ کیا اور علاقے میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری اشفاق احمد نے کہا کہ اس جگہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور تین لاکھ پچیس ہزار کیوسک کا ریلا یہاں سے گذر رہا ہے اور صورتحال نارمل ہےحفاظی بندوں کو مضبوط بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے انہوں نے زیر تعمیر مشوری بند کا بھی معائنہ کیا اور صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔