ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) عوامی مسلم لیگ کے ضلعی صدر ملک عتیق الرحمان نے کارکنوں سے کی گئی ملاقات میں کہا ہے کہ شیخ رشید پر ن لیگ کی قیادت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت حملہ کرایا ،جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے، شیخ رشید ملک وقوم کا اثاثہ ہیں اگر ان پر دوبارہ حملہ کی حکمرانوں نے حرکت کی تو عوامی مسلم لیگ بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائے گی، میاں نواز شریف اب چاہے پورا ملک پھر لیں قوم ان کی لوٹ مار سے آگاہ ہو چکی ہے ہر طرف گونواز گو کا ہی نعرہ لگے گا ،تخت لاہور کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی ضمانتیں عوام خود اپنے قیمتی ووٹ سے ضبط کر دیں گے ۔