• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Scheme To Withdraw Funds From Qatar Bank

قطر کے بینکوں میں جمع غیر ملکی مالی رقوم کو مزید کمی کا سامنا ہے۔ اس سے قبل جون میں ان رقوم کا حجم گزشتہ دو برسوں میں نچلی ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بلوم برگ ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متعدد خلیجی بینک قطری بینکوں میں موجود اپنی رُقوم کو نکال لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خلیجی بینکوں نے چار ملکی عرب بائیکاٹ سے قبل قطر کے بینکوں میں اپنی رقوم کو جمع کرایا تھا کیوں کہ قطری بینکوں میں منافع کی شرح خلیج میں اعلی ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

قطر کے بینکوں میں موجود مجموعی مالی رقوم کے حجم کا 22 فی صدغیر ملکی ڈیپازٹ پر مشتمل ہے۔ جون میں ان ڈپازٹ کا حجم سابقہ ماہ کے مقابلے میں 7اعشاریہ5فیصد کم ہو کر 47 ارب ڈالر تک آگیا تھا۔

 

تازہ ترین