ملتان( نمائندہ جنگ) 7 افراد نے خاوند کے سامنے خاتو ن کو زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کر لیا۔بستی شور کوٹ میں 8سالہ بچی،پل مظفر آباد ، بلال کالونی ، شاہ رکن عالم میں بھی 3عورتیں ہوس کا نشانہ بن گئیں،پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کی سہیلی کے اغوا کی کوشش پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دی۔
تفصیل کے مطابق وقاص ٹاؤن کی رہائشی ریحانہ بی بی نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس کے قریبی عزیز ارسلان نے میرے بھائی کے رشتے کیلئے ایک گھر بتایا ،وہ اپنے خاوند ناصر کے ساتھ لڑکی دیکھنے کے لئے پہنچی تو مکان میں ارسلان، علی رضا، دانش، چار نامعلوم افراد موجود تھے جنہوںنے اسلحہ کے زور اس کے خاوند کے سامنے ا سے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے چار ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔بستی شور کوٹ کے رہائشی ریاض احمد نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس کی بیٹی سونیا بی بی کھیلنے کے لئےگھر سے باہر گئی ہوئی تھی جیسے سجاد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ،بچی کی حالت خراب ہونے پر اس کو نشتر منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس تھانہ بی زیڈ نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے کی خالدہ مقصود نے پولیس کو آگاہ کیا کہ وہ سٹاف نرس ہے، دوا لینے میڈیکل سٹور پر گئی جہاں پرمیڈیکل سٹور مالک علی نے اسے اغوا کر لیا اور ا ایک مکان میں اس سے زیادتی کرتا رہا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پل مظفر آباد کی رہائشی زرینہ بی بی نے پولیس کو آگاہ کیا کہ اس کی بہو(ش) اپنے خاوند نذیر احمد سے روٹھ کر میکے جانے کے لئے پل والوٹ موڑ پررکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی کہ ملزمان خالد، عارف، یونس اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ آ گئے اور اس کی بہو کو اغوا کر کے لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں اس کو روڈ پر پھینک کر فرار ہو گئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ،بلال کالونی کی رہائشی رفعت بیگم نے پولیس کو آگاہ کیا کہ شکیل، خلیل،ارشد، اختر اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اس کی17سالہ بیٹی (ک) کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا اور اس کے ساتھ زیادتی کی ،تھانہ قطب پور پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔