کوئٹہ(سٹی ڈیسک) سانحہ 8اگست شہید وکلاء کی یاد میں اسلامی جمعیت طلبہ ژوب کے زیراہتمام میونسپل کمیٹی ہال میں تعزیتی کانفرنس ہو گی جس میں سینئر وکلاء، جج صاحبان، ڈپٹی کمشنرز وکلاء کے ورثاء اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان کا ناظم صوبہ مرتضیٰ خان کاکڑ، ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی صدر عبدالمتین اخوندزادہ، ژوب کے قبائلی مشران اور سول سوسائٹی کے افراد شرکت کریں گے تعزیتی ریفرنس 12اگست کو 9:30بجے ہو گا دریں اثناء ژوب ڈگری کالج ہال میں 11 اگست کو جشن آزادی کی تقاریب بھی ہونگی جس میں مختلف قسم کے مقابلوں سمیت تقریر، ترانے، ٹیبلو، ڈرامے اور مختلف قسم کے پروگرام ہوں گے۔