• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک کے بہترین نتائج کیلئے راولپنڈی بورڈ کی بلڈنگ تعمیر کے 80کروڑ کے پراجیکٹ کا خصوصی آڈٹ

راولپنڈی (ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ)سپیشل ڈیپارٹمنٹ آڈٹ کمیٹی کا اجلاس زیرِ صدارت سیکریٹری ایجوکیشن ہوا ۔ اجلاس میں آڈٹ ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب، فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب، بورڈ افسران، اور نیسپاک کے نمائندوں نے شرکت کی۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی کی انتظامیہ نے پبلک مَنی کے بہترین نتائج کے لیے بلڈنگ کی تعمیر کے 80کروڑ کے پراجیکٹ کا خصوصی آڈٹ کروایا۔ ذرائع کے مطابق کہ آڈٹ افیسر اور نیسپاک کے نمائندے جن کا کام میرٹ اور شفافیت پر فیصلہ کرنا تھا وہ مبینہ طور پر کنٹریکٹر کی حمایت میں نظر آئے ۔ذرائع کے مطابق کنسلٹنٹ کمپنی نے کم سے کم آڈٹ پیرا گراف بنائے جس پر حکام نے دبے الفاظ میں تشویش کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین