لندن (پ ر) ڈاکٹر امجد ریاض کی طرف سے اپنے والد راجہ ریاض خان کے چہلم پر محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علماء کرام اور مشائخ نے شرکت کی پاکستان سے آئے ہوئے مشہور نعت خواں شہباز قلندر نے بطور خاص اس میں حصہ لیا۔ مقررین نے راجہ ریاض کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی ایسی چیز نہیں جو ساتھ جائے، صرف اچھے اعمال ساتھ جاتے ہیں اور اچھی اولاد صدقہ جاریہ ہوتی ہے جو کے راجہ محمد ریاض اپنے بیٹے ڈاکٹر امجد ریاض کی شکل میں چھوڑ گئے ہیں محفل میں مولانا ارشد جمیل، مولانا نذیر احمد، مولانا عبدالعزیز چشتی، راجہ ڈاکٹر محمد امجد ریاض، راجہ محمد عادل کیانی، طارق ڈار، محمد ولایت کھوکھرایم بی ای، خالد ڈار، محمد بشیر، اظہر محمود کیانی اور مرزا خان راجہ نے شرکت کی۔(تصاویر صفحہ 7پر ملاحظہ کیجئے)