• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ کیلیے قومی ہاکی ٹیم کے دو روزہ ٹرائلز آج سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے لئے قومی ہاکی کیمپ سے کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب جمعہ کو کیا جائے گا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جمعرات سے آرمی اسٹیڈیم میں دو روزہ ٹرائلز کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کیمپ میں شریک 51 کھلاڑی شرکت کرینگے ۔ ابتدا میں کیمپ کے لئے 64 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جس میں 13کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس میں ناکامی پر کیمپ سے باہر کردیا گیا جس پر کھلاڑیوں نے احتجاج کیا ہے اور سلیکٹرز بھی اس فیصلے پر ناخوش ہیں۔ دوروزہ ٹرائلز کے بعد کیمپ میں 35کھلاڑیوں کو رکھا جائے گا، ایشیا کپ جیے سے اہم ایونٹ کے لئے قومی ہاکی کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کے درمیان آسٹروٹرف کی خرابی کے باعث کھیل کا کوئی سیشن نہیں ہوا ہے اور توجہ کو فٹنس لیول کو بہتر بنانے پر مرکوز رکھا گیا ہے، ٹیم آفیشلز بھی کھلاڑیوں کے مابین کھیل کا سیشن نہ ہونے سے پریشانی کا شکار ہیں، قومی ہاکی کیمپ کو 16 اگست سے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایشیا کپ 12 سے 22 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بنگلہ دیش، بھارت، جاپان، ملائیشیا، اومان، پاکستان اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم بھارت میں ہونے والے 2018 ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کرے گی۔ پی ایچ ایف کا دعویٰ ہے کہ پاکستان نے اگلے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ تاہم صورت حال اس کے برعکس ہے۔

تازہ ترین