لاہور( نمائندگان جنگ ، نامہ نگاران، مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف واقعات میں 8افراد نے خودکشی کرلی ۔ ہنگو میں پولیس ٹریننگ کالج میں ڈیوٹی کے دوران اہلکار نے خودکشی کرلی،تفصیلات کے مطابق ہنگوکے پولیس ٹریننگ کالج میں ڈیوٹی پرماموراہلکارانشاءاللہ نے خود کوگولی مار کرزندگی کا خاتمہ کیا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پنچیں اوراہلکارکواسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہارچکا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکارانشاء اللہ کا تعلق ضلع چارسدہ تھا، اہلکارڈیوٹی پرمامورتها جب کہ خود کشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی جس کے لیے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔ میاں چنوں محلہ شمس پورہ کے رہائشی محنت کش دو کمسن بچوں کے باپ افتخار نے غربت سے تنگ آکرزہر کھا لیا جس کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کیا گیا لیکن وہ دم توڑ گیا ،اہل محلہ کے مطابق متوفی اپنے مالی حالات کی وجہ سے تنگ تھا اور آنے والی بکرا عید کے لئے بچوں کی خواہش پر کپڑوں کی خریداری کے لئے رقم نہ ہونے کے باعث دلبرداشتہ تھا۔اوکاڑہ کے نواح میں ماں بیٹی نے مبینہ طور پرزہر کھا کر خود کشی کر لی۔ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ20ون اے ایل کی رہائشی نادیہ بی بی کا رشتہ مانگنے اسکی خالہ آئی ۔تھانہ شیرگڑھ کے ایس ایچ او فرخ شہزاد کا کہنا ہے کہ نادیہ کا والد شبیر یہ رشتہ کرنا چاہتا تھا اور اس نے رشتہ دینے پر رضامندی بھی ظاہر کر دی۔تاہم نادیہ اور اس کی والدہ ارشاد بی بی اس رشتہ پر راضی نہ تھیں ۔پولیس کے بقول ماں بیٹی نے دلبرداشتہ ہو کرمبینہ طور پر گندم میں رکھی جانے والی زہر کھا لیا ۔دونوں کو ہسپتال لایا گیا جہاں پر دونوں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔اوکاڑہ کے نواح میں مطلقہ عورت نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔ تھانہ صدر دیپالپور پولیس کا کہنا ہے کہ قصبہ42ڈی میں ایک عورت کنیز فاطمہ نے پہلے شہر سے طلاق ملنے کی بعد دوسری شادی کی یہاں بھی اسے طلاق ہو گئی۔وہ اپنے چچا کے پاس رہائش پذیر تھی۔وقوعہ کے روز کنیز فاطمہ گھاس کاٹ کر واپس آئی اور کمرے میں لگے پنکھے سے لٹک کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔وزیرآبادمیں گھر والوں کی طرف سے شادی کی اجازت نہ ملنے پر دلبراشتہ 22سالہ نوجوان نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ونجووالی کا رہایشی فیصل نامی نوجوان اپنی پسند کی شادی پر بضد تھا جب کہ گھر والے اس بات پر راضی نہ تھے، گذشتہ روز فیصل نے گھر والوں کے رویہ سے دلبراشتہ ہو کر زہرنگل لیا حالت غیر ہونے اُسے ہسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن وہ طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ سیکورٹی گارڈ نے خودکشی کرلی ،محلہ اتحاد پارک کا رہائشی کاشف کینال روڈ پر واقع آرچ ویلی میں کام کرتا تھا ،جس نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر مبینہ طور پر خود کو گولی مارلی ،فیصل آباد کے چک نمبر71ج ب کی 22سالہ سدرہ نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہوکرگندم میں رکھنے والی گولیاں نگل جان دے دی۔رحیم یارخان راجن پور کلاں کا27 سالہ جہانگیر پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا والدین کے انکار پر دلبرداشتہ ہو گیا اور خود پرپٹرول چھڑک کرآگ لگالی جس کے نتیجہ میں وہ 70فیصد جھلس گیا، ورثاء نے طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکی حالت تشویشناک ہے ۔