سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا قافلہ جہلم سے لاہور کے لیے روانہ ہوگیا، آج نواز شریف کا قیام گوجرانوالہ میں متوقع ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھئے:نوازشریف ملک داؤ پر لگانے جارہے ہیں
قافلہ لالہ موسیٰ، گجرات، وزیر آباد، گکھڑ منڈی سے گزرتے ہوئے پہلوانوں کے شہرگوجرانوالہ پہنچے گا اوررات وہیں قیام کا امکان ہے۔
جہلم سے روانگی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، نوازشریف کی سرائے عالمگیر آمد پر بکروں کا صدقہ دیا گیا۔
روانگی سے قبل نوازشریف نے دیگر لیگی رہنماؤں کے ساتھ جہلم میں ناشتہ کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھئے: قوم نے مجھے اپنے ووٹوں سے وزیراعظم بنایا تھا
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قافلے کاتیسرا دن ہے ،نوازشریف گوجرانوالہ پہنچیں گے، گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھیں گے۔
طلال چودھری نے کہا کہ ہم نے تو فیصلے پر عملدرآمد کردیا لیکن عوام فیصلے کو نہیں مان رہے، ہر کوئی فیصلے کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گجرات نوازشریف کا گڑھ ہے،مخالفین ماضی کا حصہ بن چکے، احمقوں کی جنت میں نہ رہیں،جی ٹی روڈ پر آکر دیکھیں ۔
اس خبر کو بھی پڑھئے: ریلی میں عدم شرکت کی وجہ کمر درد نہیں، چوہدری نثار
دوسری جانب لاہور میں نوازشریف کےقافلےکی سیکورٹی کے لیےاضافی نفری پہنچ گئی ہے۔ ملتان، ساہیوال اوروہاڑی سے پولیس اہلکار لاہور پہنچ گئے جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کو بھی لاہور طلب کرلیاگیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھئے: نوازشریف عوام میں نہیں حمام میں چلے گئے
گزشتہ روز نواز شریف کا جہلم پہنچنے پرپرتپاک استقبال کیا گیاتھاجہاں استقبال کے لیے آئے ہوئے عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے ایک منٹ میں پانچ ججوں نے فارغ کردیا گیا،کروڑوں عوام کے ووٹوں کی یہ توہین ہے یا نہیں؟
اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ کروڑوں عوام وزیراعظم کومنتخب کرتے ہیں،یہ توہین آپ کو برداشت ہے؟پانچ معززجج یک جنبش قلم سے آپ کے وزیراعظم کوچلتا کر دیتے ہیں،ججوں نے بھی کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی،کوئی کرپشن کا دھبہ نہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھئے: درجنوں کارکنوں کے موبائل اور بٹوے چوری
نوازشریف نے عوام سے کہا کہ آپ کوبھی پوچھنا چاہیے کہ جب میں نے کرپشن نہیں کی توپھرکیوں نکالا گیا؟میرے ہاتھ اوردل صاف ہے،دل پاکستان کی محبت میں ڈوبا ہوا ہے،میں پوچھنا چاہتا ہوں مجھے کیوں نکالا جبکہ میں نے ملک کی امانت میں کبھی بھی خیانت نہیں کی۔