شیخ رشید نے کہا ہے کہ نوازشریف ذاتی مسئلے کی وجہ سے ملک کو داؤ پر لگانے جارہے ہیں، ملکی سیاست میں چار ماہ انتہائی اہم ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے جہلم تک نوازشریف کا شو مکمل فلاپ تھا جب کہ امیر مقام مشرف کے دور میں بھی اتنے افراد لے آتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف ہوائی فائر کررہے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر بیان نہیں دے رہے اور گاڑی میں ان کے ساتھ تقریر لکھنے والا کوئی نہیں ہے۔
عوامی مسلم رہنما کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف قسمت کے ستاروں کی بنیاد پر سیاست کرتے ہیں، انہیں گرینڈ الائنس ہمیشہ اس وقت یاد آتا ہے جب ٹرین چھوٹ جاتی ہے۔