پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں،میاں نواز شریف صرف خود کو بچاناچاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی اور جماعت کی شرطوں پر نہیں چلتے، الیکشن جب بھی ہوں ہم ان کے لیے بالکل تیار ہیں ۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم بالکل چاہتےہیں کہ اداروں کی ایک دوسرے میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے،پارلیمنٹ میں ملٹری یا عدلیہ کا کوئی رول نہیں ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری عوامی رابطہ مہم جاری رہے گی لیکن ان دونوں کی طرح اس طرح کی سیاست نہیں کریں گے، سندھ میں آئے دن لوگ لاپتہ ہورہے ہیں، میں اس پر سندھ حکومت سے بھی سوال اٹھاتا ہوں ۔
بلاول کا مزید کہنا ہے کہ اگلی باری حکومت کے لیے آصف علی زرداری کی ہے، این اے 120 میں فیصل میر ہمارے امیدوار ہوں گےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے الیکشن میں سیاسی حالات مختلف تھے ،2018ء میں، میں بھی ہوں گا ، آصف زرداری بھی ہوں گے، لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگی۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں ، ایسے لگتاہےکہ توہین عدالت صرف پیپلز پارٹی پرلگتی ہے۔